قوم کو دہشت گردی، فرقہ واریت جیسے سنگین مسائل سے موثر طور پر نبردآزما ہونے کیلئے اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔ سعید احمد
Posted on November 6, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی : قوم کو دہشت گردی، فرقہ واریت، انتہا پسندی جیسے سنگین مسائل سے موثر طور پر نبردآزما ہونے کیلئے اخوت، مذہبی رواداری اور اتحاد کی اشد ضرورت ہے تاکہ اسلام دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا جا سکے۔ ہجری سال 1435ھ کے آغاز اور محرم الحرام کی تمام اہل وطن کو پرخلوص مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ محرم الحرام کو تاریخ میں ہمیشہ ایک مقدس مقام اور عزت و تکریم حاصل رہی ہے۔ اس اعتبار سے اس بابرکت ماہ میں اعمال و افعال کی اہمیت اور فضلیت عام مہینوں کی نسبت بڑھ جاتی ہے۔ان خیالات کا اظہار جزل سیکرٹری مسلم لیگ ن MYOلاہور ڈویژن سعید احمد بھٹی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ نئے سال کا آغاز ایک نئی صبح کی مانند ہے جسے ایک روایت کی حیثیت سے نہیں بلکہ اس انداز میں گزارا جائے کہ ہم گزرے ہوئے برس میں اپنے اعمال کا جائزہ لے کر اس کی روشنی میں آنے والے دنوں کیلئے اپنی سمت کا تعین کریں اور اپنے لئے ایسی ترجیحات مقرر کریں۔
جن کا مقصد وطن عزیز اور امت مسلمہ میں اخوت و محبت اور انسانیت کی فلاح و بہبود اور باہمی رواداری کو تعلیمات نبویۖ کے مطابق فروغ دینا ہوتا کہ اس پاک سرزمین پر اسلام کے آفاقی اصولوں اور اقدار کے مطابق ایک فلاحی معاشرہ کی تشکیل عمل میں آئے۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ وطن عزیز کو آج دہشت گردی، فرقہ پرستی، علاقائیت، ٹارگٹ کلنگ اور انتہا پسندی جیسے سنگین مسائل کا سامنا ہے جن کی وجہ سے ملک میں خوف و ہراس اور بدامنی کی فضاء طاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان مسائل کے حل کیلئے ہمیں اخوت، بھائی چارہ، مذہبی رواداری اور آپس میں اتحاد اور اتفاق کی اشد ضرورت ہے تاکہ اسلام دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جا سکے چنانچہ ہمیں ذاتی، گروہی اور علاقائی وابستگیوں اور نسلی تعصبات سے بالاتر ہو کر ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنی تمام توانائیوں کو بروئے کار لانا ہوگا۔ اسی طرز عمل میں ہمارے لئے دین و دنیا کی بھلائی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com