کراچی : گجر اتحاد کونسل انٹر نیشنل پاکستان کے مرکزی صدر نواب سیفی نے کہا ہے کہ ہم قوم پرستی کیلئے نہیں بلکہ قوم پروری کیلئے کام کر رہے ہیں،اپنی قوم میں شعور اجاگر کرنا ہمارا اولین منشور ہے زاتی مفادات کیلئے کام کر نے والوں کی ہماری تنظیم میں کوئی گنجائش نہیں تمام مسائل کا حل اتفاق و اتحاد کے بغیر ممکن نہیں ہو سکتا وہ گذشتہ روز گجر اتحاد کونسل کے بانی قائد بابا سیف الملوک کی چوتھی برسی کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔
انھوں نے کہا کہ تنظیم کے مخلص ساتھیوں کو چاہیے کہ تنظیمی عمل کیخلاف منفی سازشی عناصر کی باضا بطہ نشا ندہی کریں ہمیں اپنی صفوں میں سازشی عناصر کی دخل اندازی روکنا ہو گی یہ وہی لوگ ہیں جنھوں نے آج تک گجر قوم کی ترقی میں مسائل پیدا کئے ہیں آج اگر ہم ایک جگہ اکٹھے ہیں تو ہمارے گجر اتحاد کونسل کے بانی بابا سیف الملوک بلا شبہ خدمات کی بدولت ممکن ہوا ہے اُن کے دل میں قوم کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے جو جذبہ تھا اُس کے تحت ہمیں بھی اُن کے منشور پر چل کر قوم کو تر قی کی منازل پر لیجا نا ہو گاانھوں نے کہا کہ ہمیںگجر اتحاد کونسل انٹر نیشنل پاکستان کے مرکزی قائد و بانی مرحوم کی فکر اور فلسفے پر آگے بڑھنا ہو گا ہمیں اپنی قوم کو بکھرے موتیوں کی طرح نہیں بلکہ ایک منشور کے تحت ترقی کی راہ پر گامزن کر نے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے ہونگے۔
قبل ازیں ،گجر اتحاد کونسل انٹر نیشنل پاکستان کے سینئر راہنماؤں حاجی سیف الرحمن ،کراچی ڈویثرن کے صدر گل مقدم ،ظفراقبال گجر ،گل با چا آف دیر،نادر ،محمد شفیق ،محمد پرویز ،خیراللہ ، عبدالصمد آف دیر ،نے بھی گجر اتحاد کونسل انٹر نیشنل پاکستان کے مرکزی قائد و بانی مرحوم کی چوتھی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ہم نے وڈیروں کے مظالم کے تسلط سے اپنی گجر قوم کو انصاف دلا نے کیلئے مظاہرے کئے اور عدالتوں تک گئے مقررین نے کہا کہ آج گجر قوم کراچی سے خیبر تک متحد ہیں اور گجر اتحاد کونسل انٹر نیشنل کے جھنڈے تلے ایک ہو چکے ہیں آخر میں مرحوم قائد با با سیف الملوک کیلئے دعائے مغفرت کی گئی اور لنگر تقسیم کیا گیا۔