کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ لیبر ڈویژن شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی یونٹ کے زیر اہتمام “ایم کیو ایم مضبوط پاکستان کی ضمانت”ممبر سازی کیمپ کا حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری اور ممبران مرکزی کمیٹی لیبر ڈویژن راشد علی خان اور انجینئر کاشف بھائی نے ددورہ کیا۔
اس موقع پر کا کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ ممبر سازی مہم میں تمام قومیتوں اور برادریوں کا بھر پور حصہ لینا قائد تحریک محترم الطاف حسین کی قیادت اور ایم کیو ایم پر عوامی اعتماد کا مظہر ہے۔
کیمپ کے دورے کے موقع پر ممبران مرکزی کمیٹی لیبر ڈویژن متحدہ قومی موومنٹ پاکستان راشد علی خان اور انجینئر کاشف بھائی نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ مظلوم عوام کی واحد نمائندہ جماعت ہے ایم کیو ایم ملک میں غریب محنت کشوں کو اُن کا جائز مقام دلا نے کی جد وجہد میں مصروف ہے اور انشا اللہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی قیادت میں ملک کے تمام محنت کشوں، ہاریوں اور کسانوں کو اُن کا جائز مقام دلائیں گے۔
اس موقع پر شاہ فیصل زون لیبر ڈویژن کے یونٹ انچارج اعظم علی امام اور دیگر ذمہ دران و کارکنان بھی موجود تھے۔