گوجرانوالہ: جو قومیں اپنے نظریے اور اپنی آزادی کی اساس کا تحفظ کرتی ہیں وہ کامیاب اور کامران ہوتی ہیں، حضرت امام ربانی مجدد الف ثانی نے لاکھوں دلوں میں عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شمع روشن کرنے کے ساتھ ساتھ دو قومی نظریے کی بنیاد بھی رکھی، جو آج ہمارے وطن کی بنیاد ہے۔
ان خیالات کا اظہار امیر اعلیٰ عالمی ادارہ تنظیم الاسلام صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی نے عشرہ امام ربانی مجدد الف ثانی کے آٹھویں سالانہ پروگرام منعقدہ جامعہ گلزار مدینہ بلال ٹائون کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،علامہ عبدالعزیز چشتی نے کہا کہ ہم اپنے اسلاف کی تعلیمات سے منہ موڑ چکے ہیں۔
اسی لیے امت مسلمہ پر بے روزگاری ،لاقانونیت اوردہشتگری ،جیسی بیماریاں مسلط ہیں،ان کا کہنا تھا کہ ہمیں چاہئے کہ کتاب وسنت کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں، تا کہ ہماری دنیا و آخرت سنور سکے،جبکہ دیگر مقررین نے بھی اپنے خطابات میں حضرت مجدد الف ثانی الشیخ احمد فاروقی سرہندی کے مجددانہ کردار پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ،محفل میں علامہ یٰسین مجددی ،قاری خادم بلال مجددی ،قاری طالب حسین مجددی ،حاجی طفیل مجددی ،عارف ماجد مجددی و اراکین ادارہ اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔