کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ سندھ میں متفقہ لوکل گورنمنٹ نظام کے تحت بلا تاخیر بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔ مشترکہ بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ سندھ میں لوکل گورنمنٹ کے نظام کی عدم موجودگی کے باعث بارشوں سے نمٹنے کے لیے اقدامات کئے گئے اور نہ ہی برساتی نالوں کی صفائی پر کوئی توجہ دی گئی۔
حالیہ طوفانی بارشوں کے نتیجے میں جانی اور مالی نقصانات نے الطاف حسین کے موقف پر تصدیق کی مہر لگا دی ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں لوکل گورنمنٹ نظام کی موجودگی اشد ضروری ہے۔
رابطہ کمیٹی نے وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ جب تک صوبائی حکومت کیتحت بلدیاتی انتخابات نہیں ہوتے۔ سابق ناظم کراچی سید مصطفی کمال اور سابق ناظم حیدر آباد کنور نوید کو کراچی اور حیدر آباد کا عارضی ناظم مقرر کیا جائے۔