کراچی(جیوڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کی عارضی رابطہ کمیٹی میں مزید 5اراکین کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ ایم کیوایم کے اعلامیہ کے مطابق تحلیل شدہ رابطہ کمیٹی اور مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران کے اجلاس سے گفتگو میں الطاف حسین نے عارضی رابطہ کمیٹی میں پورے ملک کی نمائندگی کیلئے مزید پانچ ارکانمحمد اشفاق منگی۔
گل فرازخان خٹک،یوسف شاہوانی،افتخاررندھاوا اور محترمہ ممتازانوار کو شامل کیا گیا ہے، اس طرح عارضی رابطہ کمیٹی کے ارکان کی تعداد12 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل سات رکنی عارضی کمیٹی کا اعلان کیا گیا تھا جس میں عامرخان، خالدمقبول صدیقی، کنورنوید جمیل، ڈاکٹرنصرت،ڈاکٹرصغیر احمد، ڈاکٹر فاروق ستار اور سیف یار خان، شامل تھے۔