ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ لٹیروں سے نجات کا وقت آگیاہے، متحدہ قومی موومنٹ ظلم سے نجات کی واحد امید ہے۔
سکھرمیں ایم کیوایم کی زونل کمیٹی کے ارکان اور ایم کیوایم کے نامزد امیدواروں اورکارکنوں سے ٹیلی فونک خطاب کے دوران الطاف حسین کا کہنا تھا کہ عوام کو غلام بنا کر رکھنے والے ظالم جاگیردار اور وڈیرے اور لٹیرے ہیں۔ اب ایسے لوگوں سے نجات کا وقت آگیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ سندھ دھرتی کے بیٹے ہیں اورسندھ دھرتی کے حقوق کیلئے ان کی جدوجہد جاری رہے گی اور سکھر ضلع کے عوام گیارہ مئی کو حق پرست امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں گے۔