متحدہ نے تحفظ پاکستان آرڈیننس کیخلاف بل سندھ اسمبلی میں پیش کردیا

Sindh Assembly

Sindh Assembly

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ نے تحفظ پاکستان آرڈیننس کے خلاف بل سندھ اسمبلی میں پیش کردیا ہے سندھ اسمبلی میں تحفظ پاکستان آرڈننس پر بات کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے رکن خواجہ اظہار الحس نے کہاکہ یہ آرڈینس آئین اوربنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہاکہ فورسز کے پاس پہلے ہی آرمڈ فورسزایکٹ موجود ہے،انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر دنیا بھر میں پاکستان کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔ خواجہ اظہار الحسن نے مطالبہ کیا کہ سندھ اسمبلی تحفظ پاکستان آرڈیننس کو مسترد کرے۔