کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے ارکان آج جئے سندھ قومی محاز آریسر گروپ کے چیئرمین سے ملاقات کر رہے ہیں۔
رابطہ کمیٹی کے ارکان اشفاق منگی اور وسیم اختر رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر ظفر جمالی اور پونجو مل ایڈووکیٹ کے ہمراہ قومی محاذ آریسر گروپ کے چیئرمین عبدالوحید آریسر سے ملاقات کریں گے۔
یہ ملاقات عمر کوٹ پریس کلب میں ہوگی۔ ملاقات میں سندھ کی سیاسی، سماجی صورتحال کے علاوہ امن و امان کی صورتحال پر بھی گفتگو کی جائے گی۔