کراچی (جیوڈیسک) سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ متحدہ قومی مووومنٹ کی جانب سے بلدیاتی قانون کے سلسلے میں بہتر تجاویز آئیں تو اب بھی بلدیاتی قانون میں ترمیم کر سکتے ہیں صوبائی وزیر اطلاعا ت شرجیل میمن نے کہا ہے ہر قانون مین بہتری کی گنجائش ہوتی ہے۔
وزیر اعلی سندھ نے بلدیاتی قانون 2013 کے سلسلے میں کمیٹی تشکیل دی تھی جس سے ایم کیو ایم کے وفد نے ملاقات بھی کی تھی۔ کمیٹی آئندہ بھی ایم کیو ایم سے رابطے میں رہے گی۔ ایم کیوایم کی بہتر اور مثبت تجاویز آئیں تو بلدیاتی قانون میں ضرور شامل کی جائیں گی۔