لاہور (جیوڈیسک) شب معراج آج رات ملک بھر میں نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی ۔ مساجد میں عبادات ، نوافل ، روحانی محافل ، میلاد ، ذکر ، درود شریف اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جائے گا ۔ آج کی شب سرکار دو عالم حضرت محمد ﷺ کو ساتوں آسمانوں کی سیر کرائی گئی ۔ اسی شب اللہ تعالیٰ نے 5 نمازوں کا تحفہ نبی کریم ﷺ کو عطا کیا ۔
امت مسلمہ آج رات بھر نوافل ، ذکر اور خصوصی عبادات کرتے ہوئے گزاریں گے ۔ علمائے کرام و خطیب حضرات معجزہ معراج شریف کے واقعات و فضائل پر تفصیل سے روشنی بھی ڈالیں گے ۔ اس موقع پر مساجد کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا جائے گا اور ملک و قوم کی سلامتی ، بقا اور ترقی و خوشحالی کی دعائیں مانگی جائیں گی ۔