اسلام آباد(جیوڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنما چیئرمن بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کو ضیا کا پاکستان بنانے کی سازش کی جا رہی ہے، آ ہم سب ایک تیر بن کر دہشت گردوں کے سینے میں اتر جائیں۔بلاول بھٹو زرداری نے ویڈیو لنک کے ذریعے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مفاہمت کی سیاست کو ترجیح دی ہے۔
انہوں نے کہا پاکستان کو ضیا کا پاکستان بنانے کی سازش کی جا رہی ہے تیر پر مہر لگا کر سازش کو ناکام بنائیں کیونکہ سازش کا راستہ روکنا عوام کا حق ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا آ ہم سب ایک تیر بن کر دہشت گردوں کے سینے میں اتر جائیں۔
کیونکہ بینظر کا جیالا مر سکتا ہے لیکن عوام کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتا۔ انہوں نے کہا اسلام آباد کی سر زمین پر بینظیر بھٹو شہید کے خون کا قرض ہے عوام نے گیارہ مئی کو پیپلز پارٹی کو ووٹ دے کر اس قرض کو چکانا ہے۔