کابل (جیوڈیسک) نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹنبرگ نے کہا ہے نیٹو اور اتحادی فوج کو بڑے پیمانے پر افغانستان میں رکھیں گے۔ علاقائی موجودگی کیساتھ ہم افغان فورسز کو تربیت اور معاونت فراہم کرینگے۔
نیٹو ترکی کی ساتھ مکمل یکجہتی رکھتا ہے اور نیٹو کو مشرق اور جنوب کی جانب سے سلامتی کا خطرہ لاحق ہے۔ برسلز کے اجلاس میں نیٹو نے روس سے مطالبہ کیا ہے وہ یو کرائن سے فوجی اور جنگی سازو سامان فوری نکال لے اور فوی طور پر علیحدگی پسندوں کی حمایت روکدے ۔ وارسا سربراہی اجلاس میں اس خطرے کی روک تھا م کے لیے اضافی تدابیر اختیار کرنے کے لئے فیصلے کیے جائیں گے اور سائبر دفاعی میکانزم کو طاقتور بنایا جائے گا۔
ترکی کی جنوبی سرحد پر عدم استحکام اور تشدد پایا جاتا ہے جس کے نتیجے میں ترکی کے لیے منفرد سلامتی کی تدابیر اپنائی جائیں گی۔نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اواکس طیاروں کی نگران پروازیں، ہسپانوی پیٹریاٹ، مشرقی بحیرہ روم میں نیٹو کے جنگی جہاز اور اٹالین ڈیفنس سسٹمز سلامتی کی تدابیر کا ایک حصہ ہیں اور یہ صورتحال نیٹو کی جانب سے ترکی کو دی جانے والی اہمیت کی عکاسی کرتی ہے۔مشرقی افغانستان میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں میں داعش کے 21جنگجو ہلاک اورمتعدد زخمی ہو گئے۔
افغان فورسز نے صوبہ ہلمند میں آپریشن کے دوران 32طالبان کوہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے، صوبہ نمروز میں ایک حملے میں 9افغان فوجی ہلاک اور5زخمی ہوگئے، طالبان نے ارزگان کے ایک اہم ضلع پر قبضہ کرلیا ہے۔افغان میڈیا کے مطابق سرکاری حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز ننگرہارکے ضلع آچین میں امریکی جاسوس طیارے نے شدت پسند تنظیم داعش کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا، اس کارروائی میں داعش کے 21جنگجو ہلاک اورمتعدد زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق مرنے والوں میں غیرملکی بھی شامل ہیں تاہم ان کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں ۔افغان فورسز نے صوبہ ہلمند میں آپریشن کے دوران 32طالبان کوہلاک کرنے کا دعویٰ کیاہے۔حکام نے بتایا کہ افغان فضائیہ نے ہلمند میں طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ،اس کاروائی میں پانچ خطرناک کمانڈروں سمیت 32طالبان جنگجووں کوہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیاہے۔حکام کے مطابق کاروائی میں 16دیگر افراد زخمی ہوئے ۔طالبان کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔صوبہ نمروز میں ایک حملے میں 9افغان فوجی ہلاک اور5زخمی ہوگئے۔حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ طالبان کے ایک گروپ نے نمروز میں ایک سکیورٹی چیک پوسٹ پرحملہ کردیا، اس حملے میں 9افغان فوجی ہلاک اور5زخمی ہوگئے۔
صوبہ فاریاب میں طالبان نے ایک ہی خاندان کے تین افراد کو گولی مارکر ہلاک کردیا۔مقامی حکام کے مطابق واقعہ خواجہ سبزپوش کے علاقہ میں پیش آیا۔ دریں اثناء طالبان نے جنوبہ صوبہ ارزگان کے ایک اہم ضلع پر قبضہ کرلیا ہے۔صوبائی کونسل کے سربراہ عبدالکریم خادم زئی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا طالبان نے چارچینوضلع کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
اس سے قبل دیگر افغان حکام نے اس خبر کی تردید کی تھی۔ ادھر برطانوی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان میں فوجیوں کی تعداد میں کمی اور واپسی کے منصوبے کا جائزہ لے رہا ہے اور نظرثانی کر رہا ہے۔ برسلز میں نیٹو ہیڈ کوارٹرز میں مائیکل فیلن نے کہا امریکہ وزیر دفاع آشٹن کارٹر نے ہمیں بتایا فوجیوں کی تعداد کا جائزہ لے رہے ہیں۔ کارٹر نے کہا افغان فورسز کی 2020 تک فنڈنگ کیلئے سینٹو اتحادی آئندہ ماہ متفق ہوجائیں۔ 9/8 جولائی کو وارسا سربراہی اجلاس میں باقاعدہ فیصلہ کیا جائیگا۔