نیٹو اتحاد روس کے سامنے ’’بھیگی بلی‘‘ بن گیا: یوکرینی وزیر خارجہ

Dmytro Kuleba

Dmytro Kuleba

یوکرین (اصل میڈیا ڈیسک) یوکرین کے وزیر خارجہ دمیتروکلیبا نے ہفتے کے روزنیٹو اتحاد پرالزام عاید کیا ہے کہ وہ روس کے دباؤ کے سامنے جھک گیا ہے اور اس نے نو فلائی زون نافذ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

کلیبا نے کہا کہ نیٹو وہ طاقت نہیں تھی جس کا یوکرینیوں نے پہلے تصور کیا تھا۔

یوکرینی ٹیلی ویژن پر گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے یہ بھی کہا کہ وہ روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے ساتھ بات چیت کو تیار ہیں لیکن صرف اس صورت میں جب اس طرح کے مذاکرات ’’بامعنی‘‘ہوں۔