کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے اراکین قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیٹو کنٹینرز کے ڈائیوروں کو تشدد کا نشانہ بنا کر تحریک انصاف نے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے، الطاف حسین کہتے ہیں ڈالر لےکر دھرنے دینا منافقت ہے۔
اراکین قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان، آصف حسنین اور ساجد احمد نے مشترکہ بیان میں کہا ہےکہ تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے پشاور میں نیٹو کنٹینرز کے ڈرائیوروں کو تشدد کا نشانہ بنانا غیر جمہوری اور غیر اخلاقی عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر سیاسی ومذہبی جماعت کو پرامن احتجاج کا حق حاصل ہے لیکن احتجاج کی آڑ میں لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔ ایم کیو ایم کے قائد کا کہنا تھا کہ یہ منافقت کی انتہا ہے کہ امریکی ڈرون حملوں کے خلاف دھرنا اور احتجاج بھی کیا جاتا ہے اور امریکہ سے ڈالر بھی لئے جاتے ہیں۔