نیٹو ممالک کے 6 بحری جہاز فوجی مشقوں کیلئے بلغاریہ پہنچ گئے

Nato Ships

Nato Ships

بلغاریہ (جیوڈیسک) روس کیساتھ بڑھتی کشیدگی کے باوجود 6 نیٹوممالک کے بحری جہاز فوجی مشقوں کیلئے بلغاریہ پہنچ گئے۔

6 نیٹو رکن ممالک میں امریکا کے علاوہ ترکی، جرمنی، کینیڈا، اٹلی اور رومانیہ شامل ہیں۔ فوجی مشقیں بحیرہ اسود میں روس کے علاقے کریمیا کے قریب کی جائیں گی۔

مشقیں 21 روز تک جاری رہیں گی اور ان کا مقصد نیٹو اتحاد کی مضبوطی اور علاقائی کشیدگی کا مقابلہ کرنے کیلئے ہر دم تیار رہنا ہے۔

بحری مشقوں میں جنگی جہاز، طیارے اور ہیلی کاپٹر بھی حصہ لیں گے۔