نیٹو وزرائے خارجہ افغانستان میں تربیتی پروگرام، حمایتی مشن کی توسیع پر متفق

NATO

NATO

برسلز (جیوڈیسک) نیٹو کے وزرائے خارجہ نے افغانستان میں تربیتی پروگرام اور حمایتی مشن کی توسیع پر اتفاق کیا ہے۔ نیٹو سربراہ سٹولن برگ نے کہا کہ افغان فورسز طالبان کیخلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔

موجودہ فوجی تربیتی پروگرام 2015ء میں شروع کیاگیا تھا لیکن افغانستان کو اب بھی سنگین سکیورٹی چیلنجوں کا سامنا ہے اس لئے آج وزراء نے اس پر اتفاق کیا ہے کہ امدادی پروگرام کو جاری رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ نیٹو نے افغان نیشنل آرمی ٹرسٹ فنڈ کیلئے 1.4 ملین ڈالر کی شراکت کی ہے۔