نیٹو کا رکن بننے کے لئے بل جلد پارلیمنٹ میں پیش کر دیا جائے گا، یوکرینی وزیراعظم

Ukraine

Ukraine

کیف (جیوڈیسک) یوکرین نے نیٹو کی رکنیت حاصل کرنے کے لئے بل پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرینی وزیراعظم کا کہنا تھا۔

کہ یوکرین کی کسی بھی عالمی بلاک کا حصہ نہ بننے والی پالیسی کے خاتمے کے لئے بل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا جس کے بعد نیٹو کی رکنیت حاصل کرنے کے لئے کوششیں کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سے بل کی منظوری کی صورت میں یوکرین یورپی یونین کے معاشی، سیاسی یا کسی اور یونین کا حصہ بن جائے گا۔ دوسری جانب یوکرین کے صدر آئندہ ہفتے نیٹو سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

جہاں ان کی ملاقات امریکی صدر براک اوباما سے ہو گی جس میں یوکرین کو نیٹو ممالک کا رکن بنائے جانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ روس کی یوکرین میں فوجی مداخلت کے بعد یورپی یونین اور امریکا کی جانب سے شدید مذمت کی گئی تھی جبکہ نیٹو حکام کا کہنا تھا کہ روس نے اپنے ایک ہزار فوجی یوکرینی سرحد پر بھیج دیئے ہیں جو یوکرین کے روس نواز علیحدگی پسندوں کی تربیت کر رہے ہیں۔