کابل (جیوڈیسک) نیٹو نے افغانستان میں جنگی مشن ختم کر دیا ہے لیکن اَن پھٹا گولہ بارود مقامی لوگوں کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ دوسری طرف ماہرین نے امریکہ اور اتحادی سکیورٹی فورسز پر زور دیا کہ وہ اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری کریں کہ یہ بارود کہاں کہاں ہو سکتا ہے۔
روس کے انخلا سے لے کر آج تک دیہاتوں‘ شہروں میں بارودی سرنگیں‘ بم اور راکٹ پڑے ہیں جو پھٹ نہیں سکے۔
ادھر ایک رپورٹ کے مطابق افغان صدر اشرف غنی کے اقتدار کو 100 دن مکمل ہو گئے لیکن ابھی تک حکومت سازی کا عمل مکمل نہیں ہو سکا کیونکہ کابینہ کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔