نیٹو کی متعدد ویب سائٹس پر سائبر حملہ

NATO

NATO

برسلز (جیوڈیسک) ہیکرز نے نیٹو کی متعدد ویب سائٹس پر حملہ کر دیا، تاہم نیٹو ترجمان کا کہنا ہے کہ سائبر حملوں میں آپریشنز متاثر نہیں ہوئے۔ ترجمان نے بتایا کہ ڈی ڈی او ایس نامی ہیکر نے نیٹو کی متعدد ویب سائیٹس کو نشانہ بنایا جس سے نیٹو کی مین ویب سائٹ متاثر ہوئی تاہم اس سے نیٹو کے فوجی آپریشنز پر کوئی اثر نہیں پڑا۔

ترجمان کے مطابق نیٹو ماہرین ویب سائٹس کی بحالی پر کام کررہے ہیں۔ کریمیا کے روس سے الحاق کے حوالے سے آج ہونے والے ریفرنڈم کے تناظر میں نیٹو ویب سائٹس پر سائبر حملے کو اہمیت دی جارہی ہے۔