سیول(جیوڈیسک) جزیرہ نما کوریا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر ،نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان غیر فوجی علاقے کا دورہ کیا۔شمالی کوریا کی جانب سے تیسر ے ایٹمی دھماکے کی خبروں کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی ہے۔
جنوبی کوریا اور امریکا کا یہ بھی دعوی ہے کہ شمالی کوریا عنقریب درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کرے گا۔ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے نیٹو کے سیکریٹری جنرل اینڈرس راسموسین نے دونوں ملکوں کے درمیان غیر فوجی علاقے کا دورہ کیا۔
1949 میں نیٹو کے قیام کے بعد نیٹو کے کسی سیکریٹری جنرل کا علاقے کا یہ پہلا دورہ ہے۔ راسموسین کی قیادت میں نیٹو کے وفد نے علاقے کا دورہ کیا تو شمالی کوریا کے فوجیوں نے وفد کی تصاویر بنائیں۔