برلن (جیوڈیسک) امریکا کی سربراہی میں نیٹو ممالک کی 1ماہ طویل تربیتی مشقیں یورپ کے 4مختلف ممالک میں جاری ہیں، جس میں 11نیٹو ممالک کے 4800اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔
سرد جنگ کے خاتمے کے بعد نیٹو اتحاد کی یہ سب سے بڑی فضائی تربیتی مشقیں ہیں۔ جرمنی کے علاقے ہوہنفلز میں 100فٹ رسپانس ٹیم کی 15مشقوں کے دوران فوجیوں نے عمارتوں پر چھاپے، اہداف کا حصول اور گرفتاریوں کا عملی مظاہرہ کیا۔
1000سے زائد فوجیوں نے پیراشوٹس کی مدد سے جہاز سے چھلانگ لگا کر اپنی مہارتوں کے جوہر بھی دکھائے۔ 17اگست سے جاری نیٹو ممالک کی یہ مشقیں مزید 13ستمبر تک جاری رہیں گی۔