کرک (جیوڈیسک) کرک جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی بند کرنے والے ڈالروں کی سپلائی بھی بند کریں۔
کرک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ اسلامی نظام کے نفاذ کی راہ میں رکاوٹ بننے والے قومی مجرم ہیں۔ ملک کو غیر مستحکم کرنے کے لئے بیرونی قوتیں فرقہ واریت کو ہوا دے رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بینڈ باجوں اور میوزک کے زور پر نیٹو سپلائی روکنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان نے ایک ہفتہ پہلے امریکا سے 500 ملین ڈالر لئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امن مذاکرات کے لئے اٹھائیس نومبر کو پشاور میں قبائلی جرگہ طلب کر لیا ہے۔