نیٹو سپلائی کا معاہدہ منظرعام پر لایا جائے، چودھری شجاعت

Chaudhry Shujaat

Chaudhry Shujaat

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (قائد اعظم) کے مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین نے نیٹو کنٹینرز کی راہداری کا معاہدہ منظر عام پر لانے کا مطالبہ کر دیا۔

لاہور سے جاری بیان میں چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کے حالیہ دورہ امریکہ اور اس سے پہلے دور میں نیٹو کنٹینرز کی راہداری کے جو بھی معاہدے امریکہ سے کیے گئے ہیں، قوم کو ان پر اعتماد میں لیا جائے۔ شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ساڑھے سات لاکھ نیٹو کنٹینرز میں سے ستر فی صد پاکستانی سرزمین استعمال کرتے ہیں۔

ہر سات منٹ میں ایک نیٹو کنیٹنر پاکستانی سرحد سے گزرتا ہے۔ ان کنٹینرز کے ذریعے قریبا پنتیس بلین ڈالر کا سازو سامان لے جایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو بتایا جائے کہ ان کنٹینرز کے بارے میں امریکی حکومت کو کیا یقین دہانیاں کرائی گئی ہیں۔