راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے نیٹو ٹینکرحملہ کیس میں 3 دہشتگردوں کو 8 ،8 مرتبہ سزائے موت کاحکم سنادیا ہے
ان حملوں میں 3 پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہوئےتھے۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے 3 دہشتگردوں کو نیٹو آئل ٹینکر حملہ کیس میں 8 ،8 مرتبہ سزائے موت دیدی ہے۔
مجرمان نے نیٹو افوج کے افغانستان جانیوالے 11 ٹینکرزکوجلایا تھا۔اس حملے میں پولیس انسپکٹر سمیت 3 کانسٹیبلز جاں بحق ہوئے تھے۔