قدرتی آفات : سالانہ 100 ارب ڈالر کا نقصان، لاکھوں ہلاکتیں

Natural Dsasters

Natural Dsasters

نیو یارک (جیوڈیسک) جینیوا میں اگلے ہفتے اقوام متحدہ کے دفتر میں سینکڑوں حکومتی نمائندے ، مقامی عہدیدار، پرائیویٹ سیکٹر اور سول سوسائٹی کے نمائندے ایک نئے عالمی معاہدے کی تیاری کا کام شروع کریں گے۔

اس کا مقصداقوام متحدہ کی جانب سے قدرتی آفات میں نقصان کم سے کم ہونے سے متعلق تیسری عالمی کانفرنس کے حوالے سے مختلف امور پر غور کرنا ہے۔ یہ کانفرنس اگلے برس جاپان میں منعقد کی جائے گی۔

یہ نیا معاہدہ ماضی کے ہیاگو فریم ورک فار ایکشن کی جگہ نافذ کیا جائے گا جسے 2005 میں اقوام متحدہ نے بحیرہ ہند میں آنے والے سونامی کے بعد منظور کیا تھا جس میں لاکھوں افراد مارے گئے تھے۔

اقوام متحدہ کے تخمینوں کے مطابق گذشتہ 20 برسوں میں قدرتی آفات کے نتیجے میں دنیا کو 20 کھرب ڈالر کا معاشی نقصان برداشت کرنا پڑا۔