لیہ (نامہ نگار) قدرتی آفات کے نقصانات سے بچاؤ کے لئے پیشگی تیاری کلیدی اہمیت کی حامل ہے جس کے حصول کے لئے سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ غیر سرکا ری تنظیمیں بھی کا م کر رہی ہیں۔
اور سرکا ری اداروں کے ٹریننگ سیشن کا بنیادی مقصد صلاحیتوں میں اضافہ کو یقینی بنانا کر بہتر نتائج کا حصول ہے یہ بات ڈی او سوشل ویلفیئر ملک مشتاق حسین نے دوآبہ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سرکاری اداروں کی قدرتی آفات سے بچاؤ کے لئے صلا حیتوں میں اضافے کے سلسلہ میں منعقدہ ٹریننگ سیشن سے اختتا م کے مو قع کہی۔
ٹریننگ سیشن میںڈی ڈی او سوشل ویلفیئر ظفر اقبال کھارا ، ڈی او تعلیم ملک محمد رمضان ، ڈی او سول ڈیفنس ملک محمدصفدر ، ڈسٹرکٹ سینٹری انسپکٹر محمد ایوب ، ڈسٹرکٹ سینٹری آفیسر ملک غلام شبیر ، تحصیل سینٹری انسپکٹر حنیف محسن ، محمد آصف ، محمد اکبر کے علا وہ محکمہ تعلیم ، صحت ، سما جی بہبود ، 1122، زراعت ، لا ئیو سٹا ک ،واٹر منیجمنٹ ، انہار و دیگر محکموں کے متعلقہ افسران و اہلکا ران نے شرکت کی۔ تربیتی سیشن میں قدرتی آفات سے بچاؤ کے لئے کیسپسٹی بیلٹ کر نے ، بہتر لا ئحہ عمل ، ریسکیو و ریلیف سرگرمیوں کے بارے میں مکمل آگا ہی دی گئی ۔ بعد ازاںڈی او سوشل ویلفیئر ملک مشتاق حسین ، مس منزہ اقبال نے شرکا ء میں اسنا د تقسیم کیں۔