قدرتی آفات سے پہلی ششماہی میں 41 ارب ڈالر کے نقصانات

Dollars

Dollars

زیورخ (جیوڈیسک) دنیا بھر میں قدرتی آفات کی وجہ سے رواں سال کی پہلی ششماہی میں 41 ارب ڈالر کے اقتصادی نقصانات ہوئے جو توقعات سے کافی کم ہیں۔

ری انشورنس گروپ سوئس ری کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ سال کی پہلی ششماہی میں انشورڈ اور ان انشورڈ نقصانات 59 ارب ڈالر رہے تھے جبکہ روال کی پہلی ششماہی کے نقصانات گزشتہ 10 سال کی پہلی ششماہی کے اوسط نقصانات 94 ارب ڈالر سے بھی بہت کم ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 6 ماہ کے دوران قدرتی آفات کے نقصانات میں سے 21 ارب ڈالر کا بوجھ انشورنس انڈسٹری پر پڑا تاہم گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں یہ مالیت 25 ارب ڈالر اور گزشتہ دہائی کی پہلی ششماہی میں یہ اوسطاً 27 ارب ڈالر رہی تھی۔

جنوری سے جون 2014 تک انشورنس انڈسٹری کو امریکا میں مئی کے وسط میں آنے والے طوفان اور ژالہ باری سب سے زیادہ مہنگی پڑی جس کی مالیت 2.6 ارب ڈالررہی۔ سوئس ری کے مطابق انسانی ہاتھوں سے لائی گئی تباہی کے گزشتہ 6 ماہ میں نقصانات 3 ارب ڈالر رہے جس میں سے 2 ارب ڈالر کے نقصانات انشورڈ تھے۔