لیہ (ایم آر ملک) قدرتی آفات کے نقصانات کا مقابلہ اورغربت سے نمْٹنے کے لیے عوامی ترقیاتی ادارہ کا کردار قابل تحسین ہے۔ غربت اور قسم پرسی کے باوجود لوگوں کا بحالی کے کاموں اورتعلیم کے حصول کے لیے پرعزم ہونا زندہ قوم ہونے کی نشانی ہے یہ بات عوامی ترقیاتی ادارہ کے سیف اللہ الحسینی نے بستی کنجال میں منعقدہ ثقافتی میلہ کے دوران کہی۔
سیف اللہ الحسینی مینیجر ایڈووکیسی عوامی ترقیاتی ادارہ نے یونین کونسل کوٹلہ حاجی شاہ میں دریائے سندھ کے کنارے واقع بستی کنجال میں منعقدہ ایک روزہ ثقافتی میلے کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قدرتی آفات کے نقصانات کم کرنے اورغربت سے نمٹنے کے لیے سماجی تنظیموں کا کردار اہم رہاہے ۔سابق یونین ناظم ڈاکٹر جاوید اقبال کنجال نے کہا کہ عوامی ترقیاتی ادارہ نے گزشتہ سیلاب سے پہلے ،دوران اوربعدمیں کچاکے غریب لوگوں کی مددکرکے ایک احسن واہم قومی فریضہ انجام دیا۔اس موقع پر ریسکیوکے ڈسٹرکٹ سیفٹی آفسیرعنایت بلوچ نے کہا کہ ریسکیو 1122قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے لوگوں کی دہلیز پر ان کو تکنیکی معاونت فراہم کررہاہے۔اس موقع پر آرڈی پی آئی کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر سلیم دانش نے کہا کہ ضلع میں غربت کے خاتمے اورصحت مندانہ ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے معاشرے میں امن کا قیام اورمذہبی ہم آہنگی کے لیے آرڈی پی آئی اپنا کرداراداکرتی رہے گی۔
میلہ میں سینکڑوں مردوخواتین اورکثیرتعدادمیں بچوں نے شرکت کی ۔میلہ کے دوران لوگوںکو قدرتی آفات سے نمٹنے ،غربت کے خاتمے تعلیم کے فروغ اورصحت کے سہولیات کی فراہمی ،خواتین پر تشدد کے خاتمے کے لیے عملی مظاہرے پیش کیے گئے۔اس موقع پر خواتین کی نمائندگی کرتے ہوئے مسزنسیم کوثرنے کہاکہ خواتین ترقی کے ہرمیدان میں مردوں کا شانہ بشانہ کام کررہی ہیں اوراپنی حقوق کے تحفظ کویقینی بنارہی ہیں ۔میلہ کے شرکاء نے جادوگر کے کرتبوں اور روشنی انٹرایکٹیو تھیڑ ٹیم کی پرفارمنس کو بہت پسند کیا۔