بدین (عمران عباس) قدرتی وسائل سے مالا مال ضلع بدین کے بیشتر علاقے ابھی بھی سوئی گیس کی سہولت سے محروم، بدین کی تحصیل تلہار کے کئی دیہاتوں میں لوگ ابھی بھی لکڑیاں جلاکر کھانا پکاتے ہیں، تفصیلات کے مطابق ضلع بدین قدرتی وسائل کے ساتھ ساتھ سوئی گیس کے ذخیروں سے بھی مالا مال ہے جہاں سے پورے پاکستان کو گیس فراہم کی جاتی ہے اور پاکستان میں استعمال ہونے والی گیس کی ستر فیصد کمی کو ضلع بدین پورا کرتا ہے اس کے باوجود بھی ضلع بدین کے بیشتر علاقاجات اس سہولت سے محروم ہیں۔
جس میں بدین کی تحصیل تلہار کے کتنے ہی ایسے نواحی علاقے شامل ہیں جن میں ابھی تک گیس نہیں پہنچ سکی ہے جن میں کرم خان دھلوانی، سید سلیمان شاھ، پیر ذاکری، میاں پوٹا، ماستر کولہی، گل محمد لغاری، دریاء جتوئی وسی عادل، مراد علی شاھ، چانری، فضل پٹھان سمیت کتنے ہی ایسے گاؤں شامل ہیں جہاں کی عورتیں ابھی بھی لکڑیوں پر کھانا اور دیگر اشیاء پکاتی ہیں جب کہ لکڑیاں فی من 400 روپے سے بھی زائدکی قیمت میں دستیاب ہیں۔
جبکہ لکڑیوں پر پکانے سے اٹھنے والے دونھیں کے باعث کتنی ہی عورتیں اپنی آنکھوں کی روشنی گواچکی ہیں اس کے علاوہ کتنی ہی عورتیں دما، پیٹ کی بیماریوں سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہوچکی ہیں مذکورہ دیہات سیاسی اثرواسوخ کے حوالے سے بھی جانے جاتے ہیں اس کے باوجود بھی انہیں گیس کی فراہمی نہیں کی گئی اس سلسلے میں علاقہ مکین گل محمد دلوانی، ممتاز جتوئی، امتیاز مغل، حاجی بھرانی اور دیگر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ دور جدید میں بھی ہم اس سہولت سے محروم ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کئی بار سوئی گیس کا عملہ سروے کرکے ہمیں یقین دلاکرگئے ہیں کہ آپ کا گیس جلد لگ جائے گا لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلتاجبکہ ہمارے دیہاتوں کے باہر سے گیس کی لائنیں بھی جارہی ہیں اس سلسلے میں سوئی گیس آفیسر تلہارمختیار احمد سے رابطہ کرنے پر اس نے بتایا کہ مذکورہ دیہاتوں میں سوئی گیس اسکیمیں منظور نہیں ہوئی ہیں اور اسکمیں منتخب نمائندوں کے ذریعے منظور ہوتی ہیں جس کے بعد بجٹ جاری ہوتا ہے۔
پھر جاکر کام ہوتا ہے اس میں ہمارے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں ہوتاجبکہ وہاں کے منتخب نمائندوں کے مطابق نئی اسکیموں پر بندش ہے جبکہ جہاں پر پچاس فیصد کام ہوچکا ہے وہاں کام مکمل کرایاجائے گا۔