لاہور : تحریک منہاج الرسول ۖ پاکستان کے مرکزی بانی و امیر صاحبزادہ مفتی نعمان قادر مصطفائی نے کہا ہے کہ شہداء ماڈل ٹائون کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی اور قاتلوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے تحریک منہاج الرسول ۖ کے ہزاروں کارکن عوامی تحریک کے پلیٹ فارم سے شروع ہونے والی احتجاجی تحریک میں ڈاکٹر طاہر القادری کے شانہ بشانہ ہوں گے اور سلطنت شریفیہ کے دھڑن تختہ ہونے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے ختم نبوت ۖ کے ڈاکوئوں را نا ثنا ء اللہ اور اُن کے ماسٹر مائنڈوں کو بھی جلد قانون کے کٹہرے میں لائیں گے اور حضرت خواجہ پیر حمید الدین سیالوی کی زیر قیادت اس ملک کو حقیقی معنوں میں ایک نظریاتی ،فکری اور اسلامی ریاست بنا کر دم لیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شاہدرہ میں ختم نبوت ۖ کانفرنس کے بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں منشی اور قلمی قوال وزیر اعظم نہیں چاہیے بلکہ ایوان وزیر اعظم میں ایسا وزیر اعظم موجود ہو جو یہود و نصاریٰ اور نریندر مودی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکے ہمارے منشی وزیر اعظم اور اُن کی ساری کابینہ تو صرف نا اہل سابق وزیر اعظم کی نوکری چاکری میں لگے ہوئے ہیںانہوں نے کہا کہ ہم تحریک منہاج الرسول ۖکے پلیٹ فارم سے دہشت گردی کی روک تھام کے لیے پاک فوج کے کمانڈر جنرل قمر جاوید باجوہ کی کاوشوں کی بھرپور تائید کرتے ہیں اور اسے خراج تحسین پیش کرتے ہیں مگر کمانڈر اور پالیسی ساز جنرنیلوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو آخری دہشت گردی کے خاتمے تک جاری رکھا جائے اور ساتھ ساتھ اسکی نرسریوں کو اور فکری مراکز کو جڑ سے اکھاڑپھینکا جائے اور جو مکروہ چہرے سول سوسائٹی میں بیٹھ کر دہشت گردوں کے ماں باپ ہونے کے دعوے دار ہیں ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ،24دسمبر کو ہونے والے آج ”ختم نبوت کنونشن ” گوجرانوالہ میں تحریک منہاج الرسول ۖ کے ہزاروں کارکن شریک ہوں گے گوجرانوالہ ڈویژن اور لاہور ڈویژن کے اُمراء و ناظمین کو بھر پور تیاری کا مراسلہ جا ری کر دیا گیا ہے جس میں” ختم نبوت ۖکنونشن” کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا گیا ھے۔