نوشہرو فیروز : پی ایس بائیس پر تیسری بار گنتی کا عمل جاری

Election Commission

Election Commission

نوشہرو فیروز (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن کی ہدایت پر نوشہرو فیروز کی نشست پی ایس بائیس پر تیسری بار گنتی کا عمل جاری ہے۔ عام انتخابات میں پی ایس بائیس پر نیشنل پیپلز پارٹی کے امیدوار عارف مصطفی جتوئی کامیاب قرار پائے۔

چودہ مئی کو دوبارہ گنتی میں پیپلز پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر عبدالستار راجپر کو کامیاب قرار دیا گیا۔ نیشنل پیپلز پارٹی کے امیدوار نے دوبارہ گنتی کے نتائج کو چیلنج کیا جس پر الیکشن کمیشن نے نتائج کو کالعدم قرار دے کر تیسری بار گنتی کا حکم دیا۔