نوشہروفیروز (جیوڈیسک) نوشہروفیروزمیں مخالفین کی فائرنگ سے ڈی ایس پی کی بیٹی اور بھتیجا جاں بحق اور 2بھتیجوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ حبیب چوک میں نجی اسکول کے بچے جیسے ہی گاڑی سے اترے تو پہلے سے گھات لگائے بیٹھے ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی۔
جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز جمعہ خان پنور کی بیٹی بسمہ موقع پر جاں بحق اور ان کے 3 بھتیجے غلام عابد، عادل، عاقب اور گاڑی کا ڈرائیور محمد رمضان زخمی ہو گئے۔ لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں عاقب بھی دم توڑ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ رشتے کے تنازع پیش آیا ہے۔ مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔