لوئر مہمند (محموب شیر مومند) اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ نوید اکبر اور تحصیلدار پنڈیالی تنزیل خان کی سربراہی میں دویزئی قوم کی امن وامان کے بارے میں گرینڈ جرگہ منعقد کیا گیا۔جس میں دویزئی قوم کے تمام قبیلوں سے تعلق رکھنے والے مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔جرگے میںامن وامان کی بحالی کے بارے میں مختلف امورپر تفصیلی بحث کی گئی۔
اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ نوید اکبر نے مشران کوآگاہ کیا کہ اگر علاقے میں کوئی بھی دہشت گردانہ واقع رونما ہوا تو اجتماعی ذمہ داری کے تحت ان علاقے کے ساکنان کی ڈومیسائل ،شناختی کارڈوغیرہ ضبط کئے جائینگے اور ان کے تمام تر مراعات بند کئے جائینگے۔موصوف نے واضح کیا کہ اپنے بچوں کی مستقبل کے بارے میںغور کرو اور ان کو تعلیم کی روشنی سے منور کروائیں اور یہی آپ لوگوں کی اصل ترقی ہیں۔اپنے مٹی اور علاقے کی حفاظت آپ لوگوں ذمہ داری ہیںکیونکہ اس کا نقصان آپ لوگوں کو ہیں۔اگر علاقے میں امن وامان کی صورتحال ٹھیک نہ ہوئی تو علاقے میں آپریشن ضرور ہو گا۔
آخر میں دویزئی قوم کے نو قبیلوں کے مشران جس میںدعوت خیل، عسو کور،حاجی کور، مومن کور،برہان کور، میاں ملا کوراور ملا گوری قوم شامل ہیں۔تحصیلدار تنزیل خان کے آفس میںعہد کیا کہ اگر کسی بھی قبیلے میں دہشت گرد کی سہولت کارپایا گیا تواس قبیلے کے مشران اس سہولت کار کو حکومت کو حوالہ کریں گے اور اگر وہ سہولت کار کی حوالگی میں ناکام ہوگئے تو اس قبیلے تمام تر مراعات ضبط کئے جائیں گے اور ان کے خلاف حکومت اپنی کاروائی کرے گی۔مشران نے آخر میں واضح کیا کہ ہم ہر حال میں امن وامان کوبرقرار رکھیں کے اور اس سلسلے میں انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں گے۔