کراچی : چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کی ہدایت پر میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو کے ہمراہ کرسمس کے حوالے سے بلدیاتی خدمات فراہم کرنے کے حوالے سے گرجا گھروں کا تفصیلی دورہ کیا اس دوران انہوں نے گرجا گھروں کے اطراف بلدیاتی سہولیات کا جائزہ لینے کے دوران افسران کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر اپنے محکمہ جات کے لحاظ سے خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیں خاص طور پر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ صفاء کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات بروئے کار لائے روشنی، انسداد تجاوزات کے محکمے گرجاگھروں کے اطراف خدمات یقینی بنائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے رکن صوباء اسمبلی نوید انتھونی، سپریٹینڈنگ انجنیئر طارق مغل، سپریٹینڈنگ انجنئیر ایم اینڈای مبین شیخ ودیگر افسران کے ہمراہ گلشن اقبال اور جمشید زونز کے مختلف گرجاگھروں کے اطراف بلدیاتی خدمات کی فراہمی کے حوالے سے دورے کے دوران کیا۔
انہوں نے پی ای سی ایچ ایس، اعظم بستی، محمودآباد، منظور کالونی، عیسی نگری ودیگر علاقوں میں گرجا گھروں کے منتظمین سے ملاقات بھی کی اور ان سے مسائل دریافت کرنے کے بعد موقع پر ہی ان کے حل کیلئے احکامات دئیے، رکن صوباء اسمبلی نوید انتھونی نے بھی انہیں ضلع شرقی میں موجود گرجا گھروں کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کرنے کے ساتھ مسائل سے آگاہ کیا، میونسپل کمشنرایسٹ وسیم مصطفی سومرو نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوشاں ہیں کہ کرسمس سے قبل بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنادئیے جائیں اور اسی لئے ضلع شرقی میں موجود گرجاگھروں کے تفصیلی دورے کر رہے ہیں اس موقع پر منتظمین نے چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور، میونسپل کمشنر وسیم مصطفی سومرو کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ کرسمس سے قبل انتظامات کیلئے بلدیہ شرقی متحرک ہے اور امید ہے کہ بلدیاتی خدمات کی فراہمی کو بھی جلد یقینی بنا دیا جائیگا گرجاگھروں کے دوروں کے دوران مختلف متعلقہ محکموں کے افسران اور یوسی 20 کے وائس چئیرمین انور سلطان ودیگر بلدیاتی منتخب نمائندگان بھی موجود تھے۔