راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے سیکریٹری جنرل عطاء اللہ شادی خیل نے ایک تقریب میں نوید افتخار چودھری کو پی ٹی آئی یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی کا صدر کا نوٹیفیکیشن دیا۔
تقریب میں شمالی پنجاب کے صدر عامر محمود کیانی انفارمیشن سیکریٹری ساجد قریشی فنانس سیکریٹری ملک محسن راولپنڈی ریجن کے صدر ملک عظیم صدر راولپنڈی ڈویزن ہارون کمال ہاشمی سیکریٹری انفارمیشن قیصر کیانی سٹی چودھری اصغر و دیگر بھی شامل تھے۔
اس موقع پر صدر شمالی پنجاب عامر کیانی اور عطاء اللہ شادی خیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوید افتخار چودھری جیسے نوجوان پارٹی کا سرمایہ ہیں جنہوں نے ماضی میں پارٹی کو راولپنڈی کی تحصیلوں میں منظم کیا۔
ضلع کے جنرل سیکریٹری کا نوٹیفیکیشن فہد شیخ کو دیا گیا جب کے کینٹ کی صدارت صباح قریشی کے حصے آئی۔آئی کے اپ ڈیٹس کی ٹیم بھی موجود تھی۔