کراچی (جیوڈیسک) لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کورکمانڈر کراچی کی ذمہ داری سنبھال لی، کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب کور ہیڈکوارٹرز کراچی میں ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی پچیس اکتوبر کو اپنی مدت ملازمت پوری کرلیں گے۔
کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب کورہیڈکوارٹرز کراچی میں منعقد ہوئی جس میں رخصت ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی نے کمان لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کے سپرد کی۔ نئے کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کورکمانڈر کراچی کی حیثیت سے کل ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔