لاہور : آئی ایس او پاکستان کے سینئر برادر افسر رضا خان نے مرکزی سیکرٹریٹ میں لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام تنظیمی اجلاس میں مرکزی کنونشن کے حوالے سے شرکاء اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 45واں کنونشن کارکنان کیلئے بھی نوید سحر ہے۔
سالانہ کنونشن کا اس موقع پر کیا جارہا ہے کہ جب اس فتنہ کے دور میں مادیت کا دور دورہ ہے اور نفسا نفسی کے اس دور میں مادیت پرستی عروج پر ہے۔
افسر رضا خان کا کہنا تھا کہ ایسے وقت میں آئی ایس او پاکستان کی جانب سے نوید سحر کنونشن کا انعقاد ہونا یقینی طور پر اسلام ناب و نظام ولایت فقیہ کی مضبوطی ،وراس کی نظریاتی وعملی پہلو کے حوالے سے کنونشن منعقد کرنا ایک بہترین کاوش کے ساتھ ساتھ عملی ترویج بھی ہوگی۔
افسر رضا کا کہنا تھا امید واثق ہے کارکنان و سابقین کنونشن میں ملک بھرسے کثیرتعدادمیں شریک ہونگے ۔یاد رہے آئی ایس او کا سالانہ کنونشن 2ستمبر سے لاہور میں منعقد ہوگا کنونشن میں ملک بھر سے ہزاروں کارکنان شریک ہونگے اس موقع پر نئے مرکزی صدر کا انتخاب بھی عمل میں لایا جائے گا۔