نوید عرف راجو کو نا معلوم افراد نے چھریوں کے پے در پے وار کر کے قتل کر دیا
Posted on April 21, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی: نوید عرف راجو کو نا معلوم افراد نے چھریوں کے پے در پے وار کر کے قتل کر دیا، شعبہ ہے کہ نوید کو اس کے سسرالیوں نے قتل کیا ہے، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ کی مدعیت میں مقدمہ درج۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ کے مطابق نوید عرف راجو کی شادی تین چار ماہ قبل اپنے بہنوائی کی ہمشیرہ کوثر بی بی سے ہوئی تھی جن کے درمیان نا چاقی ہو گئی تھی، وقوع کے وقت بھی وہ جھگڑا کرکے اپنے سسرال گئی ہوئی تھی، شعبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نوید عرف راجو کو اس کے سالوں نے ہی چھریوں کے پے در پے وار کرکے قتل کیا ہے پولیس تھانہ مصطفی آباد نے نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com