ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) بحریہ فائونڈیشن سکول اینڈ کالج کے زیر اہتمام سالانہ یوم والدین کی تقریب کا انعقاد۔ تفصیلات کے مطابق تقریب میں مختلف کلاسوں اور شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔
یوم والدین کی تقریب کے موقع پر بحریہ فائونڈیشن سکول نے اپنے طلباء و طالبات میں تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے مختلف قسم کے ڈرامہ اور ٹیبلو کا انعقاد بھی کیا جس میں طلباء و طالبات کی مختلف ٹیموں نے حصہ لیا جس میں نہ صرف ملی نغمے بلکہ مختلف موضوعات پر ڈرامے اور کلام اقبال بھی پیش کیا گیا۔
اس موقع پر والدین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جن کے سامنے بچوں نے بھر پور فن کا مظاہرہ کر کے خوب داد وصول کی اس موقع پر سکول کی پرنسپل مس رضوانہ کوثرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے اس طرح سٹیج پر پرفارم کرنے سے ناصرف ان کے اندر خوداعتمادی پیدا ہوتی ہے بلکہ ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو بھی نکھارنے کا موقع ملتا ہے۔
بحریہ فائونڈیشن کے ڈپٹی مینیجنگ ڈائیریکٹر نارتھ ریئر ایڈمرل ریٹائرڈ افتخار احمد قریشی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ،اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بحریہ فائونڈیشن کے 69 ادارے ملک کے طول و عرض فروغ تعلیم کے لئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں جس سے نہ صرف ملک کی تعلیمی ضروریات پوری کی جارہی ہیں بلکہ قوم کو اچھے تربیت یافتہ نوجوانوں کی فراہمی کا اہم قومی فریضہ بھی سرانجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا بحریہ فائونڈیشن مزید شہروں میں بھی اپنے ادارے قائم کرے گا خصوصاًملک کے پسماندہ علاقوں میںتاکہ وہاں پر اعلی معیاری تعلیمی ادارے قائم کر کے ان علاقوں کی تعلیمی ضروریات کو پورا کیا جاسکے انہوںنے کہا کہ بحریہ فائونڈیشن کا مقصد محض تعلیم فراہم کرنا نہیں۔
بلکہ ملک کو ایسے اعلی تربیت یافتہ نوجوان فراہم کر نا ہے جو کہ ملک و قوم کو درپیش چیلنجوں کااحسن طریقہ سے مقابلہ کر سکیں انہوں نے بحریہ فائونڈیشن واہ کینٹ کیمپس کے تعلیمی معیار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 2002 میں قائم کردہ اس ادارے نے چند سالوں کے قلیل عرصہ میں اپنا منفردمقام بنایا ہے۔
اس کی کوئی مثال نہیں ملتی جس پر کالج کی پرنسپل رضوانہ کوثر اور ان کی ٹیم مبارک باد کی مستحق ہیں۔
Taxila School Event
Taxila School Event
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038