نیوی یارڈ پر حملہ بزدلانہ کاروائی ہے : براک اوباما

Barack Obama

Barack Obama

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر براک اوباما نے کہا کہ نیول بیس پر حملہ بزدلانہ کارروائی ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر براک اوباما نے کہا کہ نیول بیس حملے میں مسلح افراد نے نیوی کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا ہے ۔ان کا کہنا تھا نیول بیس پر حملہ بزدلانہ کاروائی ہے۔ براک اوباما کا کہنا تھا فائرنگ کے واقع کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ شام کی صورتحال کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ شام میں کمیائی ہتھیار استعمال کئے گئے ہیں۔

واضح رہے امریکی نیوی ہیڈزکوارٹرز پر فائرنگ تین افراد نے کی۔ ان میں ایک سیاہ فام بھی شامل تھا۔ تینوں عمارت میں مختلف جگہ پر پوزیشن لے کر فائرنگ کرتے رہے جس سے 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے بحریہ ہیڈ کوارٹرز کو گھیرے میں لے لیا۔ امریکی بحریہ کے سپیشل کمانڈوز نے آپریشن شروع کیا اور تینوں حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔

پولیس کے مطابق عمارت میں موجود تین ہزار افراد کو نکال لیا گیا ہے۔ امریکی صدر اوباما کو بھی واقعے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کے مطابق امریکی بحریہ نے تصدیق کی ہے کہ پولیس اس عمارت میں ایک مسلح شخص کی تلاش کے لیے مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 20 منٹ پر داخل ہوئی۔ اس واقعہ میں ایک پولیس افسر سمیت متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ تمام جوانوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ محفوظ مقام پر رہیں۔ اس واقعے کے بعد امدادی اداروں کی درجنوں گاڑیاں عمارت کے گرد جمع ہوگئیں جبکہ ہیلی کاپٹروں نے علاقے کی نگرانی شروع کر دی۔ واضع رہے کہ امریکی نیوی کے مطابق واشنگٹن نیوی یارڈ امریکی بحریہ کا سب سے پرانا ساحلی ٹھکانا ہے اور اسے پہلی بار 19 ویں صدی میں کھولا گیا تھا۔