ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی / تحصیل رپورٹر) نواب آباد مین بازار میں موبائل کی دکان پر چوری کی واردات ، نامعلوم چور دکان کے عقب سے نقب لگا کر لاکھوں روپے مالیت کے موبائل اور نقدی لے اڑے،تھانہ صدر واہ میں نامعلوم افراد کے خلاف زیر دفعہ 457/380 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، ایس ایچ او تھانہ صدر واہ نے تیکنیکی بنیادوں پر تفتیش کا آغاز کردیا۔
ملزمان جلد قانون کے کٹہرے میں ہونگے ایس ایچ او تھانہ صدر واہ یاسر مطلوب کیانی کی میڈیا سے گفتگو،تفصیلات کے مطابق مین بازارنواب آباد واہ کینٹ میں زاہد کمیونیکیشن پرگزشتہ روز نامعلوم افراد نے رات کے پچھلے پہر دکان کے عقب سے جہاں حماد نامی سبزی فروش کا ایک سٹور واقع ہے ایک مخصوص مقام پر نقب زنی کی اور دکان میں داخل ہوکر دس لاکھوں روپے مالیت کے موبائلز فون ، کالنگ کارڈز اور پانچ لاکھ روپے نقدی لے کر با آسانی فرار ہوگئے۔
دکاندارسید زاہد حسین ولد سید تجمل حسین کی درخواست پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تیکنیکی بنیادوں پر تفتیش کا آغاز کردیا، ایس ایچ او یاسر کیانی کے مطابق پولیس چند روز میں مذکورہ چوری کی سراغ لگا کر اصل ملزمان تک رسائی حاصل کر لے گی تاہم متاثرہ دکاندار کی جانب سے کسی کو ایف آئی آر میں نامزد نہیں کیا گیا۔