کوئٹہ (جیوڈیسک) نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سماعت ہوئی۔ کیس میں نامزد ملزم پرویز مشرف کے ضمانتی ممتاز اور نذیر عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت میں پرویز مشرف کے وکیل نے بیان دیا کہ پرویز مشرف بیماری کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوسکے
وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ میرے موکل پرویز مشرف کا مقدمہ علیحدہ ٹرائل کے طور پر بناکر چلایا جائے۔ اس موقع پر پرویز مشرف کے وکیل نے اپنے مؤکل کی بیماری سے متعلق میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی پیش کیے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کا پرویز مشرف کے ضمانتیوں کو انہیں آئندہ سماعت پر پیش کرنے کی ہدایت کی۔عدالت نے کیس کی سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کردی۔