کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں انسداد دہشتگردی ون کی عدالت میں جج کی عدم موجودگی کے باعث نواب اکبر بگٹی قتل کیس کو آئندہ سماعت دو ستمبر تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔
انسداد دہشتگردی ون کی عدالت میں نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت میں نامزد ملزمان سابق صوبائی وزیر داخلہ میر شعیب نوشیروانی، سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپاو، مرکزی ملزم جنرل (ر) پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ اور مدعی کے وکیل سہیل راجپوت موجود تھے۔
تاہم جج کی عدم موجودگی کے باعث سماعت دو ستمبر تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔