کوئٹہ (جیوڈیسک) نواب اکبر بگٹی کے بیٹے اور جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ طلال اکبر بگٹی مختصرعلالت کے بعد انتقال کر گئے۔
طلال اکبر بگٹی کی طبیعت خراب ہونے کے باعث گزشتہ رات انہیں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن ان کی طبیعت سنبھل نہ سکی اور وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔
واضح رہے کہ طلال اکبر بگٹی 1952 میں پیدا ہوئے اور وہ سابق گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اکبر بگٹی کے چوتھے صاحبزادے اور شاہ زین بگٹی، بہرام بگٹی اور میر چاکر بگٹی کے والد تھے۔