نواب بگٹی قتل کیس کی سماعت آج کوئٹہ میں ہو گی

Nawab Bugti

Nawab Bugti

کوئٹہ (جیوڈیسک) نواب بگٹی قتل کیس کی سماعت آج کوئٹہ میں ہو گی، عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو ہر صورت پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔

اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہو گی، گزشتہ سماعت پر پرویز مشرف کے بجائے ان کے ضمانتی آفتاب شیر پاؤ اور شعیب نوشیروانی پیش ہوئے تھے۔

ملزم کے ضمانتیوں کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف بیمار ہیں،اسپتال میں ہیں، جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر ہرصورت حاضر ی کا حکم دیتے ہوئے سماعت 19 مئی تک ملتوی کردی تھی۔