کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سائوتھ کے زیر اہتمام بنک الفلاح کے تعاون سے ککری گرائونڈ لیاری پر جاری بنک الفلاح ڈسٹرکٹ سائوتھ فٹ بال چمپئن شپ میں نواب الیون نے مد مقابل رانگی واڑہ اسپورٹس کو 4-0 سے شکست دیکر پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔
دوران کھیل نواب الیون کی جانب سے نصیر نے اپنے خوبصورت 3گول کے ساتھ ہیٹ ٹرک کی ۔کھیلے گئے دوسرے میچ میں لعل بخش میموریل نے کلری یونین کو 2-1 سے زیر کردیا کھیل کے 15ویں منٹ میں کلری یونین کے عدنان نے گول کرکے برتری دلا ئی کھیل کے دوسرے ہاف میں لعل بخش میموریل نے اپے کھیل میں بہتری لاکر کلری یونین کے گول پوسٹ پر حملے جاری رکھے جس کے نتیجے میں ان کے انٹرنیشنل کھلاڑی نصیر بلوچ نے یکے بعد دیگرے دو گول اسکور کرکے مقابلہ 2-1 کردیا۔
جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہا ۔کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض اعظم حیدر ،جاوید اور حبیب نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر اللہ بخش بلوچ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔