کراچی (جیوڈیسک) بزرگ سیاستدان اور بلوچ قوم پرست رہنما نواب خیر بخش مری کے انتقال پر ملک کی اہم سیاسی شخصیات کی جانب سے اظہارافسوس کیا گیاہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے نواب خیر بخش مری کے انتقال پرگہرے رنج کا اظہار کیا۔
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ نواب خیربخش مری نے ساری زندگی بلوچ عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کی، ان کے انتقال سے پاکستان ایک بڑے رہنما سے محروم ہوگیا ہے، وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بھی نواب خیر بخش مری کے انتقال پر شدید افسوس ظاہر کیا جبکہ صدر عوامی تحریک ایاز لطیف پلیجو نے تعزیتی بیان میں کہا کہ نواب خیر بخش مری بہادری اور ثابت قدمی سے ظلم کے خلاف لڑتے رہے۔