نواب شاہ میں غیرت کے نام پر 2 بہنوں سمیت 4 افراد قتل

Nawab Shah

Nawab Shah

نواب شاہ (جیوڈیسک)نواب شاہ میں بھائیوں نے اپنی دو بہنوں سمیت چار افراد کو غیرت کے نام پر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق نواب شاہ کے قریب گوٹھ گلزار زرداری کے رہائشی اسماعیل اور یوسف کوملزم بھائیوں موسی اور شوکت زرداری نے کھیت میں فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

بعد میں ملزمان گھر گئے اور اپنی بہنوں قزبانو اور شہزادی کو بھی فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ قتل کے بعد ملزموں نے پولیس کو گرفتاری پیش کردی۔ ملزمان اور مقتول آپس میں رشتے دار بتائے جاتے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزموں کا کہنا ہے کہ انہوں نے غیرت کے نام پر قتل کئے۔