نواب شاہ(جیوڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ آج نواب شاہ کے میونسپل گرانڈ میں انتخابی میدان سجارہی ہے۔ جلسے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سہ پہر 3 بجے جلسہ سے خطاب کریں گے۔
جلسے گاہ میں 55 فٹ چوڑا 30 فٹ لمبا اور 8 فٹ اونچا اسٹیج بنایا گیا ہے اور 20 ہزار سے زائد کرسیاں لگائی گئیں ہیں۔ جلسے گاہ کو پارٹی پرچموں اور بینرز سے خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے۔ جلسے کے انعقاد سے شہریوں میں جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔